نئی دہلی:3/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مودی حکومت کے خلاف مورچہ کھولنے والے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہانے کہاکہ آج کل اختلاف کے لیے گنجائش کم ہوتی جارہی ہے کیونکہ حکومت کو کسی طرح کی مزاحمت قابل قبول نہیں ہے اور اس سے جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔مسٹریشونت سنہانے آج یہاں جواہر لعل نہرو(جے این یو)یونیورسٹی ٹیچرزایسوسی ایشن کے ذریعہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن بل پرمنعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔انھوں نے سبھی اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ سے اس بل کو منظور نہ ہونے دینے کے لیے آگے آنے اور اسے پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کے پاس بھیجے جانے کیلئے حکومت پر دباؤڈالنے کی اپیل بھی کی ۔